ٹرینگو ٹاورز کو سر کرنا ہمارے 80 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ ہے:انڈونیشین ناظم الامور

Aug 19, 2025 | 22:42:PM
ٹرینگو ٹاورز کو سر کرنا ہمارے 80 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ ہے:انڈونیشین ناظم الامور
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاکستان میں انڈونیشیا کے ناظم الامور رحمت ہندیارتہ نے کہا ہے کہ ٹرینگو ٹاورز کو سر کرنا انڈونیشیا کے 80 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ ہے، اس سے پاکستان اور انڈونیشیا کے عوامی رابطوں میں قریب آئے ہیں۔

ناظم الامور رحمت ہندیارتہ کا کہنا تھا کہ ٹرینگو ٹاورز کو سر کرنا انڈونیشیا کے 80 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ اور پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان عوام کی سطح کے روابط کا حصہ ہے، دونوں ممالک میں کوہ پیمائی سمیت بہت سے مشترکہ کمیونٹیز موجود ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ انڈونیشیا میں سپاٹ کلائمبنگ جبکہ پاکستان میں کوہ پیمائی بہت بے حد مقبول ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات کا تبادلہ کر سکتے ہیں، رحمت ہندیارتہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈونیشیا سے سب سے زیادہ تعلیمی وظائف حاصل کرنے والا ملک ہے۔

2023 میں انڈونیشیا نے 14 ہزار 261 پاکستانیوں کو سیاحتی ویزے جاری کیے، اس موقع پر انڈونیشیا کے کوہ پیماوں نے اپنی مہم کے دوران پیش آنے والی مشکلات کو اُجاگر کرتے ہوئے آئندہ برس دوبارہ کسی چوٹی کو سر کرنے پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ان کے ٹیم کے اراکین زخمی بھی ہوئے تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری، انڈونیشیا کے کوہ پیما سطح سمندر سے 6 ہزار 251 فٹ بلند عمودی ٹرینگو ٹاورز کمپلیکس کو سر کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہیں، ٹیم کی قیادت کوہ پیما فریدن سیمبرنگ کر رہے تھے۔

 اس موقع پر گروپ فوٹو بھی بنوائے گئے۔