پاک فوج کا بونیر، سوات ، شانگلہ اور صوابی میں فلڈ ریلیف آپریشن پانچویں روز بھی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاک فوج کا سیلاب سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر، سوات ، شانگلہ اور صوابی میں فلڈ ریلیف آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے۔
پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے،پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں،کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (USAR) بھی ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے۔
پاک فوج کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں کیمپس لگا کے مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں،تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئر امیر مقام کا دورہ باجوڑ، متاثرین سے اظہار تعزیت، فی کس 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان