انجینئر امیر مقام کا دورہ باجوڑ، متاثرین سے اظہار تعزیت، فی کس 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی)وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کا دورہ باجوڑ، تحصیل سلارزئی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔
انجینئر امیر مقام نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے فی کس 20 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا، زخمیوں اور متاثرہ گھروں کے لئے امداد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، غم اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تحصیل سلارزئی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کی صفائی اور ریسکیو سرگرمیوں کے لئے وفاقی حکومت 2 گاڑیاں بھیجے گی، انجینئر امیر مقام نے آپریشن سے متاثرہ افراد کے رجسٹریشن کے لئے ایک اور نادرا سنٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت مبارک زیب خان اور سابقہ ایم این اے شہاب الدین سمیت سلارزئی قبائل کے مشران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں :سیلاب سے تباہی ،پاک آرمی نے خیبر پختونخوا ،گلگت میں 4 انجینئرنگ بٹالین تعینات کر دیں