اسحاق ڈار کی برطانوی نائب وزیراعظم سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی کا اعادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی نائب وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات۔ ملاقات کے دوران پاکستان برطانیہ پائیدار پارٹنرشپ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں نائب وزرائے اعظم کی جانب سے پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں جانب سے مختلف شعبہ جات میں مشترکہ معاونت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے برطانوی نائب وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پروازوں میں موسم کی خرابی کے باعث آمدورفت میں تبدیلی