مسلم لیگ ق کی پنجاب میں تنظیم نو کیلئےموجودہ عہدیداروں کی کارکردگی رپورٹ طلب

Aug 19, 2025 | 11:04:AM
مسلم لیگ ق کی پنجاب میں تنظیم نو کیلئےموجودہ عہدیداروں کی کارکردگی رپورٹ طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)مسلم لیگ ق کی پنجاب بھر میں تنظیم نو  کیلئے  جنرل سیکرٹری چودھری شافع نے موجودہ عہدیداروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔
تنظیمیں عہدیدار  کارکردگی رپورٹس چودھری شافع کو 10 دن میں پیش کریں گی۔
جنرل سیکرٹری نے کہا کہ مرکزی رہنماؤں کی مشاورت ،کارکردگی رپورٹ پرعہدیداروں کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔
چودھری شافع نے مزید بتایا  کےرپورٹس میں تنظیموں کو متحرک کرنے اورالائیڈ ونگز کیلئے کئے گئے کام کوشامل کیا جائے گا۔
جنرل سیکرٹری چودھری شافع نے کہا کہ تنظیم نو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی 8ضمانتوں کی درخواستوں پر سپریم کورٹ سے اہم خبرآگئی

کون کون سے ونگز کی تنظیمیں مکمل اور نا مکمل ہیں رپورٹ میں شامل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔