ضلع جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مخصوص علاقوں میں کل مکمل کرفیو نافذ

Aug 19, 2025 | 00:08:AM
 ضلع جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مخصوص علاقوں میں کل مکمل کرفیو نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) ضلع جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مخصوص علاقوں میں کل 19 اگست 2025کو بروز منگل صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔

جنوبی وزیرستان اپر کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ چھٹی میں کہا گیا ہے کہ  جنوبی وزیرستان اپر کے علاقوں کانیگرم ،شیرونگی، سپین جماعت تا توروام،سرویکئی،مولے خان سرائے تا بروند اورجنوبی وزیرستان لوئر کے علاقوں  توروام،انزر چینہ تا وانا کرفیو نافذ رہے گا۔اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت قابل سزا جرم ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے 1لاکھ 1400 سے زائد  چالان