امریکہ نےاشرف غنی کو افغانستان سے لاتعلق قرار دیدیا

Aug 19, 2021 | 10:02:AM
امریکہ نےاشرف غنی کو افغانستان سے لاتعلق قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اشرف غنی کو امریکہ نے افغانستان سے لاتعلق قرار دیدیا، امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ اشرف غنی اب اہم نہیں رہے، ان کی افغانستان میں حیثیت ختم ہوچکی ہے۔

امریکی نائب وزیر خا رجہ کا کہنا تھا کہ اشرف غنی نے افغانستان واپسی کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے متحدہ عرب امارات میں اشرف غنی کو پناہ ملنے پر تبصرے سے گریز کیا۔  
خیال رہے کہ اتوار کے روز اشرف غنی پرامن انتقال اقتدار کی بجائے خاموشی سے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان سے فرار ہوگئے تھے۔ بدھ کو انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا کہ وہ کابل میں خونریزی نہیں چاہتے تھے اس لیے جلد بازی میں انہیں افغانستان سے نکلنا پڑا۔ اشرف غنی نے یہ بھی کہا کہ وہ افغانستان واپس آئیں گے۔ ان کے اسی بیان پر امریکہ کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    ملک بھر میں جلوسِ عاشورہ برآمد