پاکستان خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، وزیراعظم شہباز کی ایرانی صدر پیزشکیان سے گفتگو
ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے، صدر مسعود پزشکیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب دیسک) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں اپنے سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے دوروں کے دوران ہونے والی اہم بات چیت سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عزم دہرایا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے تعاون سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔
اسلام ااباد میں وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تقریباً 45 منٹ جاری رہنے والی اس خوش گوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پزشکیان اور ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 11 اور 12 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھیجا، جس کی قیادت اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ روابط خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے عمل کے حق میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ نے امریکی مذاکراتی ٹیم کے کل اسلام آباد پہنچنے کی تصدیق کر دی
فون پر ایرانی سدر سے گفتگو کے دوران پر وزیراعظم نے رواں ہفتے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی تعمیری بات چیت پر بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے تعاون سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
صدر پزشکیان نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا امن کی کوششوں میں پاکستان کے مضبوط عزم پر شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔