جسم فروشی کادھندہ کرانے والی بھارتی اداکارہ رنگے ہاتھوں گرفتار

Apr 19, 2023 | 21:47:PM
جسم فروشی کادھندہ کرانے والی بھارتی اداکارہ رنگے ہاتھوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کاسٹنگ ڈائریکٹر و اداکارہ آرتی متل کو ممبئی پولیس نے ساتھی اداکارہ و ماڈل سے جسم فروشی کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے  جسم فروشی کی اطلاعات پر خفیہ آپریشن کیا، اداکارہ نے 2 ماڈلز کا 60 ہزار بھارتی روپے میں پولیس ایجنٹ سے معاوضہ طے کیا تھا اور ماڈلز کو 15، 15 ہزار روپے دینے کی بات کی تھی تاہم پولیس نے  گورے گاؤں میں ہوٹل سے اداکارہ اور دو ماڈلز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

 رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے آپریشن کے دوران ویڈیو بھی بنائی جس کو بطور ثبوت عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس نے اداکارہ آرتی متل کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دونوں ماڈلز کا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد ری ہیب سینٹر منتقل کردیا ہے، خیال رہے کہ آرتی متل نے کئی ٹی وی ڈراموں اور ویب سیریز میں اداکاری کرچکی ہیں اور اس وقت وہ فلم انڈسٹری میں بطور کاسٹ ڈائریکٹر بھی کام کر رہی ہیں۔