کورونا کا زور مزید کم۔اموات کا سلسلہ تھم گیا

Apr 19, 2022 | 10:42:AM
کورونا کا زور مزید کم۔اموات کا سلسلہ تھم گیا
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ تاحال جاری  ہےجس کے بعد  اموات تھم گئیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ک (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز  ملک بھر میں 18 ہزار 563 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 85 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، مثبت کیسز کا تناسب صفر عشاریہ 45 فیصد ریکارڈ ہوا۔ تاہم عالمی وبا کے باعث ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔

 پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد  مثبت کیسز کی مجموعی  تعداد 1527411 ہوگئی ، کورونا وبا میں مبتلا  56 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے  جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1493662 ہوگئی۔