شوگر سکینڈل۔۔وزیر اعظم جہانگیر ترین کے ہم خیالوں سے ملاقات پر راضی

Apr 19, 2021 | 22:53:PM
شوگر سکینڈل۔۔وزیر اعظم جہانگیر ترین کے ہم خیالوں سے ملاقات پر راضی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ شہزاد اکبر نے چینی ملوں کیخلاف ہونے والی قانونی کاروائی سے متعلق آگاہ کیا۔
 اجلاس میں وزیراعظم کی جہانگیر ترین کے معاملے پر ارکان سے مشاورت بھی ہو ئی۔زرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے جہانگیر ترین گروپ کے حوالے سے وزیراعظم کو مشورے دیئے جس پر عمر ان خان نے کہا کہ ایم این ایز کا خط ملا ہے ،ان سے ملاقات کروں گا ۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم ان لوگوں کی رائے اور غلط فہمیاں دور کریں گے ،وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات ہو گئی تو مسائل بھی حل ہوں گے لیکن کیس آئین اور قانون کے مطابق ہی ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں۔بیک ڈور رابطے کامیاب،جہانگیر ترین نے ہم خیالوں کا افطار ڈنر ملتوی کردیا