بیک ڈور رابطے کامیاب،جہانگیر ترین نے ہم خیالوں کا افطار ڈنر ملتوی کردیا

Apr 19, 2021 | 20:39:PM
بیک ڈور رابطے کامیاب،جہانگیر ترین نے ہم خیالوں کا افطار ڈنر ملتوی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے پاور شوکیلئے 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات سلجھانے کیلئے وفاقی وزرا میدان میں اتر آئے، جہانگیر ترین کے حامی ارکان سے اعلیٰ سطحی کمیٹی ملاقات کرے گی ،کمیٹی کے ارکان کے نام وزیراعظم فائنل کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی ارکان کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم جہانگیرترین ملاقات کافیصلہ ہوگا ،21اپریل کو ہونے والا پاور شو بھی اسی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کے حقوق کیلئے خدمات پرسعودی کارکن کو یورپین رائٹس پرائز سے نوازا گیا