ڈیوڈ وارنر ،کین ولیمسن کا روزہ کیسا گزرا۔۔افطاری کی ویڈیو وائرل

Apr 19, 2021 | 20:06:PM
 ڈیوڈ وارنر ،کین ولیمسن کا روزہ کیسا گزرا۔۔افطاری کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کے ہمراہ روزہ رکھاپھرراشد خان نے انسٹاگرام پر افطار کے وقت کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ساتھ وارنر، ولیمسن، محمد نبی اور دیگر کھلاڑی بیٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راشد خان وارنر اور ولیمسن سے پوچھتے ہیں کہ آپ دونوں کاروزہ کیسا رہا؟جس پر ڈیوڈ وارنر نے بتایا کہ انہیں شدید پیاس اور محسوس ہو رہی ہے،منہ خشک ہو رہا ہے تاہم ان کا روزہ بہتر رہا۔اس کے بعد کین ولیمسن نے بتایا کہ ان کا روزہ بہترین رہا اور وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد لائیکس بھی بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صر ف پا نچ منٹ میں باڈی بلڈر اور پر کشش بننے کا آسان طریقہ