امریکا اور برطانیہ میں ٹیکنالوجی میں شراکت کا معاہدہ، برطانوی وزیراعظم نے  معاہدے کو ’تاریخی‘ قرار دیدیا

Sep 18, 2025 | 23:23:PM
امریکا اور برطانیہ میں ٹیکنالوجی میں شراکت کا معاہدہ، برطانوی وزیراعظم نے  معاہدے کو ’تاریخی‘ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر نے  باضابطہ طور پر ایک ٹیکنالوجی میں شراکت کے معاہدے پر دستخط کیے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور جوہری توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے  اس معاہدے کو ’تاریخی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سرمایہ کاری پیکیج ہے ۔

 اے ایف پی کے مطابق  کیئر سٹارمر  نےمعاہدے کو ’تاریخی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سرمایہ کاری پیکیج ہے جو برطانیہ کی تاریخ میں کبھی کیا گیا ہے۔ٹرمپ کے اس سرکاری دورۂ برطانیہ کے دوران، زیادہ تر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں نے اگلے چند برسوں میں برطانیہ میں مشترکہ طور پر 150 ارب پاؤنڈ (205 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کرنے کے وعدے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معصوم بچی کے ساتھ ریپ ، ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی