قطری سفیر سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کی ملاقات،اسرائیلی حملے پر مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)قطری سفیرالشیخ علی مبارک علی عیسیٰ الخطیرسے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد کی ملاقات،ملاقات میں قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے پر مذمت،اسلامی سربراہی کانفرنس قطر کے اعلامیہ،پاک قطر دوستی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مولاناعبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ قطر پر حالیہ اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے،اسرائیل اور اسکا وزیراعظم نیتن یاہوعالمی مجرم ہے،جس نے قطر جیسے ملک جو ہمیشہ ڈائیلاگ و مذاکرات کا عظیم پلیٹ فارم ہے،اس پر حملہ کر کے اپنی صہونی سفاکیت کا ثبوت پیش کیا ہے،قطر کی عوام اور پاکستان کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔جو اعلامیہ قطر کانفرنس میں پیش کیا گیا وہ پوری اُمت اسلامیہ کی آواز ہے، وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کا اسرائیلی حملے کے بعد دورہ قطر قطری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظہر تھا۔
قطری سفیر الشیخ علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے کہا کہ پاکستان میرا پہلا گھر ہے،حالیہ قطر پر اسرائیلی حملے میں جس طرح پاکستانی عوام نے قطری قیادت اور عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کی،اس پر مشکور ہے۔ قطر اور پاکستان یک جان دو قالب کی مانند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر