ایشیا کپ :مکی آرتھر بابر اعظم کی پاکستان ٹیم میں عدم شمولیت پر حیران

Sep 18, 2025 | 11:38:AM
ایشیا کپ :مکی آرتھر بابر اعظم کی پاکستان ٹیم میں عدم شمولیت پر حیران
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اس ایونٹ میں قومی سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں, گرین شرٹس کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا