پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کردی،ڈالربھی سستاہوگیا

Sep 18, 2025 | 09:55:AM
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کردی،ڈالربھی سستاہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن،احسن عباسی،اشرف خان ) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کردی  اورہنڈریڈ انڈیکس نے پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور کرلی۔

 کاروبار کا اختتام 1775 پوائنٹس اضافے سے 157953 پر ہوا، کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 158082 رہی جبکہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 156177 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدےکی خبر پر سرمایہ کار متحرک ہوگئے اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 842 پوائنٹس کا اضافہ ہواجس کے بعد ایک لاکھ 57 ہزار کی حد بحال ہوگئی  جبکہ انٹر بینک  میں امریکی ڈالر 15پیسے سستا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کویتی شہریت سے متعلق اہم خبر،شاہی فرمان جاری
دوسری طرف  انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15پیسے سستا ہونے کے بعد 281.50 روپے سے کم ہوکر 281.35 روپے پر آگیاہے۔