میں ریٹائرمنٹ کیوں دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں، حسن علی

Sep 18, 2023 | 23:49:PM
میں ریٹائرمنٹ کیوں دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں، حسن علی
کیپشن: حسن علی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ میں کیوں ریٹائرمنٹ دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے انجرڈ ہونے کے بعد اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے حسن علی کا نام متبادل کے طور پر زیرِ غور ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کی جگہ ورلڈ کپ میں ارشد اقبال کو ترجیح دینی چاہیئے۔

صارف نے پاکستان کے فاسٹ بولر ارشد اقبال کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ دیکھو اس کو اضافی باؤنس ملتا ہے، وہ بیٹرز کیلئے مشکلات پیدا کرتا ہے اور بہت کم خراب گیند کراتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی تشکیل پر چیف سلیکٹر کی مشاورت  جاری

صارف نے حسن علی کو ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ تو آتے ہی ہو بیٹر کو سیٹ کرنے کیلئے، مہربانی کرکے آپ وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیں، ہمیں ایک اور ورلڈ کپ میں شرمندہ نہیں ہونا۔

فاسٹ بولر حسن علی نے اس صارف کے پیغام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ارشد ایک اچھا بولر ہے۔ حسن علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لیکن میں کیوں ریٹائرمنٹ دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں۔