کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی تشکیل پر چیف سلیکٹر کی مشاورت  جاری

Sep 18, 2023 | 23:38:PM
کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی تشکیل پر چیف سلیکٹر کی مشاورت  جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کی تشکیل کا معاملہ، کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کی تشکیل پر چیف سلیکٹر کی مشاورت  جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے لئے  ابھی تک قومی سکواڈ کو حتمی شکل نہ دی جاسکی، ایونٹ کے لیے 18 سے 20 کھلاڑیوں کے نام زیر غور ہیں، چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان بابر اعظم کے بعد ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور کوچ گرانٹ بریڈ برن سے بھی مشاورت کریں گے، مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد چیف سلیکٹر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا؟ سینئر کھلاڑی کا بیان بھی آ گیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسٹری سپنر ابرار احمد، فاسٹ بالر زمان  خان کے نام میگاایونٹ کے لیے زیر غور ہیں جبکہ قائد اعظم ٹرافی میں شاندار سنچری سکور کرنے والے سرفراز احمد کانام بھی ریزرو وکٹ کیپر کے لئے زیر غور ہے، میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے لگانے پر اتفاق ہوگیا ہے جو کہ لاہور میں لگایا جائے گا۔