داتادربار :لنگر تقسیم کرنے کے دوران گولیاں چل گئیں،باپ جاں بحق،بیٹے زخمی

Sep 18, 2022 | 18:31:PM
داتادربار ,لنگر تقسیم,گولیاں،باپ جاں بحق،بیٹے زخمی, ہسپتال ,ریسکیو ذرائع
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہورمیں داتادربار کے قریب لنگر تقسیم کرنے کے دوران تلخ کلامی پر  فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہورمیں داتادربار کے قریب لنگر تقسیم کرنے کے دوران تلخ کلامی پر بابو جٹ  نامی شخص نےگولیاں چلا دیں، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ داتا دربار آئے باپ  اور دوبیٹوں پر با اثر افراد نے گولیاں برسادیں جس کی زد میں آ کر ایک راہ گیر بھی زخمی ہو ا ہے۔

ملزم بابو جٹ فرار  ہو گیا،پولیس نےشواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔
 یہ بھی پڑھیںسیاست میں ہلچل،جہانگیر ترین کو آخر کاربڑی کامیابی مل گئی