کھانے کی میز پر میاں بیوی کا دلچسپ سیاسی مکالمہ،ویڈیو وائرل

Sep 18, 2022 | 18:19:PM
کھانے کی میز پر میاں بیوی کا دلچسپ سیاسی مکالمہ،ویڈیو وائرل
کیپشن: اوبر ایڈ
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سوشل میڈیاپر  رائیڈر ایپ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شوہر اوربیوی کا پی ٹی آئی اور ن لیگ کو لے کر مکالمہ چل رہا ہے۔ 

ویڈیو میں شوہر اپنی بیوی سے پوچھتا ہے کہ اس کی کوئی 2 وجہ بتائے کہ عمران خان کو کیوں سپورٹ کرنا چاہیئے تو بیوی جواب دیتی ہے کہ عمران خان پاکستان کی نمائندگی اچھی کرتے ہیں جس پر شوہر کہتا ہے کہ اس  لحاظ سے اداکار ٹام کروز  کو امریکا کا وزیر اعظم ہونا چاہیئے ۔اس کے بعد بیوی کہتی ہے کہ عمران خان کو انگریزی اچھی بولنی  آتی ہے جبکہ نواز اور شہباز پرچی پکڑ کر بولتے ہیں جس پر شوہر جواب دیتا ہے کہ چین کے وزیر اعظم کو بھی انگریزی بولنی نہیں آتی مگر دنیا کی سپر پاور ہے ۔

شوہر مزید کہتا ہے کہ عمران خان کا بنی گالہ میں گھر 300 کنال ہے جو کراچی والوں کے حساب سے 1 لاکھ  گز  بنتا ہے ، دونوں کا مکالمہ اسی طرح چلتا رہتا ہے جس کے بعد اس کی بیوی غصے میں آکر چلی جاتی ہے اور اپنے شوہر کو کہتی ہے کہ اوبر کرا کر گھر آنا ۔