فوری انتخابات تحریک انصاف نہیں ملک کی ضرورت ہیں ،عمران خان 

Sep 18, 2022 | 17:44:PM
چیئرمین تحریک انصاف، عمران خان، پرویز الٰہی، عملی سیاستدان، بھرپور ساتھ دینا ہے
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہناہے کہ پرویز الٰہی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے،فوری انتخابات تحریک انصاف کی ضرورت نہیں ملک کی ضرورت ہیں ،انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، پرامن انتخاب کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کی صوبائی کابینہ ارکان نے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، عمران خان نے کابینہ ارکان کو پنجاب ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کابینہ ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب ضمنی انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کااظہار ہے ،پرویز الٰہی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے،عمران خان کاکہناتھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف سے عوام حقیقی آزادی کی تکمیل توقع کررہے ہیں، پنجاب کابینہ، پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے موقف پر عوام کیساتھ کھڑی رہے ۔
انہوں نے کہاکہ عوام ہمارے ساتھ ہیں ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے،فوری انتخابات تحریک انصاف کی ضرورت نہیں ملک کی ضرورت ہیں ،انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، پرامن انتخاب کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں ہلچل،جہانگیر ترین کو آخر کاربڑی کامیابی مل گئی