پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی: پی سی بی نے اہم ایونٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا

Sep 18, 2021 | 21:29:PM
پاکستان کرکٹ بورڈ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس
کیپشن: پی سی بی، قومی ٹی ٹوئنٹی، کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاک نیوزی لینڈسیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شیڈول سے پہلے کرانے کا فیصلہ کرلیا ،ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے ٹورنامنٹ کروانے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاک نیوزی لینڈسیریز کی منسوخی کے بعد پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شیڈول سے پہلے کرانے کا فیصلہ کیاہے ،پی سی بی نے 25 کی بجائے 21 ستمبر سے ملتان کی بجائے راولپنڈی میں ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، بورڈ نے تمام ٹیموں کو آگاہ کر دیا،جس کا اعلان جلد کیا جائے گا ،ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے ٹورنامنٹ پنڈی میں کروانے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیساتھ سیریز منسوخی : پی سی بی کا انگلینڈکرکٹ بورڈ سے رابطہ، بڑی آفر کردی