نیوزی لینڈ کیساتھ سیریز منسوخی : پی سی بی کا انگلینڈکرکٹ بورڈ سے رابطہ، بڑی آفر کردی 

Sep 18, 2021 | 18:10:PM
نیوزی لینڈٹیم، سیریز منسوخی، انگلش بورڈ، رابطہ
کیپشن: پی سی بی، انگلش بورڈ، رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کا انگلش بورڈسے رابطہ، انگلش ٹیم کو فول پروف سکیورٹی دینے کی پیشکش کردی،میچز لاہور یا کراچی منتقل کرنے کی بھی آفر کردی۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیساتھ سیریز منسوخی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش بورڈ سے رابطہ کیا ہے،پی سی بی نے انگلش ٹیم کوفول پروف سکیورٹی دینے کی پیش کردی ،ذرائع کا کہناہے کہ میچز لاہور یا کراچی منتقل کرنے کی بھی آفر کردی۔
پی سی بی نے موقف اختیار کیاہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے، انگلش کرکٹ بورڈ آئندہ ایک دو روز میں جواب دے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈٹیم کی وطن واپسی تاخیر کاشکار، کیا وجہ بنی؟؟؟جانیے