مزدور ی سے انکار پر والد کا جوان بیٹوں پر تشدد،لڑکے کورٹ پہنچ گئے

Sep 18, 2021 | 13:23:PM
باپ بیٹے کو مار رہا ہے
کیپشن: باپ کا بیٹوں پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بننے کی خواہش کرنے والے دو سگے بھائی اسد اور سلمان نے والد کے کہنے پر پڑھائی چھوڑ کر مزدوری کرنے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مزدوری کرنے سے انکار کرنے پر  باپ  رفیق نے دو جوان لڑکے 19سالہ اسد اور سترہ سالہ سلمان کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا جس پر دونوں لڑکے بھاگ کر سیشن کورٹ پہنچ گئے،دونوں لڑکوں کو غلام مرتضی چودھری ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش کرکے انہیں ان کی والدہ عذرا کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ لڑکوں کو گھر سے نکالنے سے پہلے رفیق نے گھریلو ناچاقی پر  ان کی ماں  عذرا کو چودہ سال پہلے گھر سے نکال دیا تھا،ایڈیشنل سیشن جج نے ٹھوکر نیاز بیگ پولیس کو دونوں لڑکوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:    ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سکینہ خان کی بات پکّی ہوگئی