ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سکینہ خان کی بات پکّی ہوگئی

Sep 18, 2021 | 12:49:PM
بات پکی ہو گئی
کیپشن: سکینہ خان کی بات پکی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ سکینہ خان  کی سسرال جانے کی تیاری، بات طےہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈرامہ سیریل ’تیری بےرُخی‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی نوجوان اداکارہ سکینہ خان کی بات پکّی ہوگئی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

 اداکارہ سکینہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی بات پکّی ہونے کی تقریب کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کیں،سکینہ خان نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر ہلکے جامنی رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے منگیتر بلال صدیقی نے سفید قمیص شلوار زیب تن کیا۔

 اس موقع پر سکینہ خان نے اپنے منگیتر کے ساتھ کیک بھی کاٹا اور دیگر اہلخانہ نے اُنہیں بات پکّی ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی،سکینہ خان کی بات پکّی ہونے کی تصویریں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں جہاں صارفین کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ سکینہ خان نے سال 2013ء میں  ڈرامہ سیریل ’تیری بےرُخی‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد اُنہوں نے اپنا دوسرا ڈرامہ کیا جس کا نام ’دو قدم دور تھے‘ تھا،اب ان دنوں سکینہ خان کا نیا ڈرامہ سیریل ’وفا بے مول‘ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    فائزر کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز دینا خطرناک ہو سکتا ہے،طبی ماہرین