پنجاب میں سموگ گنز سے فضائی معیار بہتر بنانے کا تجربہ کامیاب 

Oct 18, 2025 | 18:02:PM
پنجاب میں سموگ گنز سے فضائی معیار بہتر بنانے کا تجربہ کامیاب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب میں سموگ گنز کے استعمال سے فضائی معیار کو بہتر بنانے کا تجربہ کامیاب ہو گیا۔

ترجمان انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کا کہنا ہے کہ سموگ گنز کے استعمال سے فضائی آلودگی میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،ترجمان نے کہا ہے کہ کاہنہ میں فضائی آلودگی میں سموگ گنز کے استعمال کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس نے کہا ہے کہ کاہنہ میں سموگ گنز کے استعمال سے ایئر کوالٹی انڈیکس 666 سے کم ہوکر 170 پر آ گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی سموگ گنز کے باضابطہ استعمال کا کاہنہ میں پہلا تجربہ تھا جو کامیاب ثابت ہوا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ الحمد للّٰہ! پنجاب عوامی خدمت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں سب سے آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب: دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع