جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے کپتان کا انتخاب نہ ہو سکا

Oct 18, 2025 | 17:58:PM
جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے کپتان کا انتخاب نہ ہو سکا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارسلان حسین)پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیےابھی تک کپتان کا انتخاب نہیں کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ شاہین آفریدی کو محمد رضوان کی جگہ ون ڈے کا  کپتان بنائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق  قومی ٹیم کی قیادت پر حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے چیئرمین محسن نقوی کو کپتانی کے معاملے پر خط ارسال کیا ہے۔

مائیک ہیسن نے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی،چیئرمین محسن نقوی نے معاملہ سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹیوں کو بھجوا دیا۔

دونوں کمیٹیوں کا اجلاس 20 اکتوبر کو متوقع ہے،ون ڈے ٹیم کے کپتان کا حتمی فیصلہ اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا :شاہد آفریدی