پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہاکی میچ 3-3 گول سے برابر

Oct 18, 2025 | 00:17:AM
 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہاکی میچ 3-3 گول سے برابر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملائیشیا میں جاری سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہو گیا۔

 ایونٹ میں مجموعی طور پر 5 پوائنٹس حاصل کرنے والی قومی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں بھی ناکام رہی۔

 آسٹریلیا کے خلاف میچ میں حریف ٹیم نے پاکستان کو میچ کے آغاز سے دباؤ کا شکار رکھا اور پہلے کوارٹر کے اختتام تک کینگروز نے پاکستان کے خلاف 0-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

 پاکستانی جونیئر پلیئرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے 2 کوارٹرز میں 3 گول کیے، اس دوران آسٹریلوی ٹیم بھی مزید ایک گول کرنے میں کامیاب رہی، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے 3-3 گول کے باعث میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان حنان شاہد نے 2 اور سیف اللہ نے ایک گول کیا، قومی ٹیم تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے کل برطانیہ کے مدمقابل آئے گی۔

اس سے قبل، 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ بھی 3-3 گول سے برابر ہوگیا تھا۔
 

 یہ بھی پڑھیں :دنیائے کرکٹ میں نئے فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹونٹی‘‘ کا آغاز