بلیوں کی فری سٹائل کشتی،ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

Oct 18, 2023 | 22:44:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انسانو ں کی فری سٹائل کشتی تو ہر کسی نے دیکھی ہو گی  لیکن اب بلیوں کی کشتی بھی ہوا کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بلیوں کی فری سٹائل کشتی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، ویڈیو میں بلیوں کو واضح  طور پر  ایک دوسرے کے ساتھ  معصومانہ انداز میں کشتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، دو بلیاں ریسلنگ رنگ میں  کشتی کے داؤ پیچ آزما رہی ہیں، ایک دوسرے پر دھونسے ،مکے اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے ، بلیاں کسی پروفیشنل ریسلر کی طرح ایک دوسرے کو زیر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، بلیوں کی اس معصومانہ  کشتی کو لاکھو ں لوگ دیکھ چکے ہیں اور تاحال یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔

ویڈیو  میں ایک اور دلفریب منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی    وہ یہ کہ بلیوں کی کشتی میں یہ  منظر بھی دیکھا  جا سکتا ہے کہ رِنگ کے باہر  موجود بلی اپنی ساتھی بلی کو زیر ہونے پر ریسکیو کرنے کی کوشش بھی کررہی ہے۔

اس کشتی میں یہ فیصلہ تو نہیں ہو سکا کہ فاتح بلی کون  ٹھہری؟ البتہ اس ویڈیو نے صارفین کے دل زیر کر لیے ہیں ، سوشل میڈیا پر اب تک اس ویڈیو کو 41 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور تاحال یہ سلسلہ جاری و ساری ہے،ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند اور شئیر کیا جارہا ہے۔