کریم بینزیما سال کے بہترین فٹبالر قرار

Oct 18, 2022 | 11:36:AM
کریم بینزیما سال کے بہترین فٹبالر قرار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ جیت لیا۔

کریم بینزیما بیلن ڈی اور جیتنے والے پانچویں فرانسیسی کھلاڑی ہیں۔ فرانس کی جانب سے آخری بار 1998 میں زیڈان نے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

بینزیما نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ اور لا لیگا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں 44 گولز کیے۔

واضح رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے جبکہ اس میں دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔

گزشتہ سال یہ ایوارڈ لیونل میسی نے ریکارڈ 7 ویں بار اپنے نام کیا تھا۔