شیخوپورہ: پی پی 139 میں پی ٹی آئی کی دوبارہ ووٹ گنتی کی درخواست مسترد

Oct 18, 2022 | 08:51:AM
شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور کے حلقے پی پی 139 میں تحریک انصاف کی دوبارہ ووٹ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی
کیپشن: ووٹوں کی گنتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور کے حلقے پی پی 139 میں تحریک انصاف کی دوبارہ ووٹ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے چودھری افتخار بھنگو 36 ہزار 435 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے تھے، پی ٹی آئی کے ابو بکر شرقپوری 34 ہزار 973 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

تحریک انصاف کے امیدوار ابوبکر شرقپوری نے دوبارہ گنتی کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جہاں پر ان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فائنل رزلٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔