شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید

Oct 18, 2021 | 20:02:PM
سپن وام، دہشتگردوں، سکیورٹی چیک پوسٹ، فائرنگ
کیپشن: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر فورسز کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی سیف اللہ شہیدہو گئے،شہید سپاہی سیف اللہ کا تعلق کرک سے تھا،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سکیورٹی کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ”بڈھے ہو گئے ہو‘جوان ہوتے تو رن آوٹ کرلیتے“وارم اپ میچ میں بابراعظم کی شاداب خان پر جگت، ویڈیو وائرل