مریم نواز کی نواسی کےلئےکھلونے خریدنے کی تصویر وائرل

Oct 18, 2021 | 09:37:AM
مریم نواز نے نواسی کے لئے شاپنگ کی
کیپشن: مریم نواز شاپنگ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)نائب صدر مسلم لیگ ن  مریم نواز کی نواسی کیلئے کھلونے خریدتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکائونٹ پراپنی نئی تصویر شیئر کردی۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں مریم نواز جامنی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جس میں وہ ہمیشہ کی طرح بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں مریم نواز کھلونوں کی ایک دُکان میں موجود ہیں اور کھلونے خریدتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

 نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اُنہوں نے فیصل آباد جلسے کے بعد لاہور واپس آتے ہوئے راستے میں گیس اسٹیشن کے اسٹور سے اپنی نواسی سرینا  کیلئے ے کھلونے خریدے۔‘

 مریم نواز نے مزید لکھا کہ ’یہ نانی ہونے کا ایک خوبصورت احساس ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: بدترین مہنگائی۔۔حمزہ شہباز کا عوام کو لے کر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان