ایسا نہیں ہونا چاہیے بورڈز پیسہ کمائیں اور ٹیمیں رل جائیں،مالک ملتان سلطان

Nov 18, 2025 | 22:42:PM
ایسا نہیں ہونا چاہیے بورڈز پیسہ کمائیں اور ٹیمیں رل جائیں،مالک ملتان سلطان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)پی ایس ایل فرانچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا ہےکہ میں ایک سپورٹس مین ہوں،پی ایس ایل میرا برا تجربہ ہوا ہے،ایسا نہیں ہونا چاہیے بورڈز پیسہ کمائیں اور ٹیمیں رل جائیں،ایسا نہ ہو کہ بورڈ صرف فرانچائز سے پیسہ لے،نئی فرانچائز کو بھی مہنگا فروخت کیا گیا تو وہ بھی نہیں چل سکیں گی ۔

علی ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیمیں کم ہونا شروع ہوگئی تو یہ پی ایس ایل کے لیے تباہی ہوگی،پی ایس ایل اور پی سی بی ہمارے سارے رابطہ نہیں کریں گے تو ہمارے پاس قانونی آپشنز موجود ہیں،تنگ اکر پی ایس ایل معاملات پر تنقید کی ہے،جب سے تنقید کی ہے تب سے پی ایس ایل اور پی سی بی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ،تمام تحفظات پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو خط بھی لکھا ہے،شاید کچھ لوگ معاملات کی بہتری نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے بلا مارنے پر غلطی تسلیم کرلی، آئی سی سی نے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا