ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایک ملزم کو سزائے موت اور دو کو عمر قید

Nov 18, 2025 | 21:24:PM
 ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایک ملزم کو سزائے موت اور دو کو عمر قید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران مہر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  ملتان محسن علی خان کی عدالت نے ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔ ملزمان محمد علی رضا ، حیدر علی شاہ ، عزرا پروین کو سزا سنا دی گئی ،ملزمان سید علی رضا کو سزائے موت جبکہ ملزمان عذرا پروین اور حیدر علی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔جیون علی شاہ ، کنول اور مدیحہ کو بری کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ زہرا کی پھندا لگی لاش گزشتہ سال 9 جولائی کو گھر کے کمرے سے ملی تھی،  ثانیہ زہرا کے دو ننھے بچے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  ملتان محسن علی خان کی عدالت میں مدعی پارٹی کے وکلاء شہریار احسن اور میاں رضوان ستار نے دلائل پیش کئے تھے ۔ملزمان کے وکیل ضیاء الرحمان رندھاوا نے دلائل پیش کئے تھے،  پراسکیوشن کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر میاں بلال    نے دلائل پیش کئے تھے ،مرکزی ملزم مقتولہ کا شوہر علی رضا پولیس کی حراست میں عدالت میں پیش کیا گیا ،تھانہ نیو ملتان میں ثانیہ شاہ کے شوہر علی رضا ، دیور حیدر علی ، ساس عذرا پروین سمیت 6 افراد کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا ۔مقدمہ مقتولہ ثانیہ زہرا کے والد اسد عباس شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ثانیہ زہرا قتل ایک سال 4 ماہ اور 9 دن عدالت میں زیر سماعت رہا۔ثانیہ زہرا قتل کیس میں مجموعی طور پر 42 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں ۔ثانیہ زہرا قتل کا مقدمہ تھانہ نیو ملتان میں درج کیا گیا تھا ۔عدالتی حکم پر ثانیہ زہرا کی قبر کشائی کی گئی تھی ۔ثانیہ زہرا قتل کیس میں اعلی پولیس افسران کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کےذریعے منی لانڈرگ۔۔ آن لائن دھوکہ بازی میں تیزی،اہم انکشافات