نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے مشاورت مکمل،راجہ نظیم الامین کا نام فائنل ؛ذرائع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے مشاورت مکمل کرنے کے بعد کاروباری شخصیت راجہ نظیم الامین نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے نوٹیفکیشن ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے3ناموں پر مشاورت کی گئی جس میں راجہ نظیم الامین ، وقار منڈوق اور جوہر علی راکی کے نام شامل تھے ۔
خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت 24 نومبر کو پوری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز، 23 خارجی دہشتگرد ہلاک