چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات،مبارکباد پیش کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین سے صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔ مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کو سپریم کورٹ بار کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی،وفد کی قیادت صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید نے کی ۔
واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان نے 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے 14 نومبر کو حلف اُٹھایا تھا۔ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے عہدے کا حلف لیا۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم نے بلا مارنے پر غلطی تسلیم کرلی، آئی سی سی نے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا