موسم کے بارے میں محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 7 ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:100 روپے رشوت کے الزام میں گرفتارملزم 39 سال بعد بری
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھندچھائی رہی۔
دوسری جانب لاہورمیں فضائی آلودگی کی صورتحال برقرار ہے، لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرموجود ہے، لاہورمیں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 337 ریکارڈ کیا گیا۔