دو اہم سابق اراکین قومی اسمبلی کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

Nov 18, 2023 | 22:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق اراکین قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہم سیاسی شخصیات اور سابق اراکین قومی اسمبلی کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،دونو ں سابق ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے  مسلم لیگ ن  کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی ،دونوں راہنمائوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات میں کیا۔ 

 ملاقات کے دوران رانا ثنااللہ ، سردار اویس خان لغاری بھی ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر سردار عامر طلال خان گوپانگ نے کہا کہ جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ سردار عاشق خان گوپانگ نے کہا کہ  مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک کے حالات میں بہتری لا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاﺅنڈ سکینڈل؛ نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے کتنے گھنٹے تفتیش کی؟

شہباز شریف نے سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارک دی۔