وسیم اکرم کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

Nov 18, 2022 | 17:52:PM
وسیم اکرم کیلئے ایک اور بڑا اعزاز
کیپشن: وسیم اکرم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ نےوسیم اکرم کوبرانڈ سفیر مقرر کر دیا۔

 سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا کے ساتھ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے برانڈ سفیر بنا دیا ہے۔ایل پی ایل کا تیسرا ایڈیشن 6 دسمبر سے 23 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔

وسیم اکرم نے ایل پی ایل کا سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سری لنکن فینز سے ہمیشہ پیار اور محبت ملا ہے، ایل پی ایل سے اچھے کھلاڑی سری لنکا کو مل رہے ہیں جو ہمیں ایشیا کپ میں بھی نظر آئے۔