فیفا ورلڈ کپ: قطر میں شائقین مختصر لباس نہیں پہن سکیں گے

Nov 18, 2022 | 09:42:AM
فیفا ورلڈ کپ: قطر میں شائقین مختصر لباس نہیں پہن سکیں گے
کیپشن: شائقین کے لیے کندھوں اور گھٹنوں کو ڈھانپ کر رکھنا لازمی ہوگا۔
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے دوران شائقین کو مختصر لباس یعنی (کندھوں کو کُھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر) کپڑے پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈ کپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

   ورلڈ کپ کے دوران فٹبال فینز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف روپ اختیار کرتے ہیں جبکہ کچھ افراد مختصر لباس پہن کر میچ دیکھنے آتے ہیں تاہم قطر میں ایسے کپٹرے سرعام پہننے پر پابندی ہے۔

غیر قطری خواتین سے ملک کے سخت مسلم ڈریس کوڈ کی پیروی کرنے اور عبایا پہننے کی توقع نہیں کی جارہی تاہم کندھوں اور گھٹنوں کو ڈھانپ کر رکھنا لازمی ہوگا۔

دوسری جانب قطر اور فیفا آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چند سیاحتی علاقوں میں شراب نوشی کی اجازت بھی دی جائے گی۔

اسی طرح ٹورنامنٹ کے دوران بھی کوڑا کرکٹ پھینکنے پر شائقین کو £2,400 تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔