کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے تحت بیاد جون ایلیا مشاعرے کا اہتمام

Nov 18, 2022 | 01:01:AM
کراچی, پریس کلب, ادبی کمیٹی, تحت بیاد جون ایلیا, مشاعرے,
کیپشن: جون ایلیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے تحت بیاد جون ایلیا مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، معروف شاعر صابر ظفر نے مشاعرے کی صدارت کی، نوجوان شعرا نے بھی کلام پیش کئے۔

 بیاد جون ایلیا مشاعرے کی صدارت معروف شاعر صابر ظفرنے کی،مشاعرے میں ادبی کمیٹی کے سربراہ علاؤ الدین خانزادہ و دیگر نامور شعراء نے کلام پیش کئے،نوجوان طبقہ بھی کسی سے کم نہ رہا کسی نے محبت بھری شاعری تو کسی نے نظم پیش کی،عظیم شاعرکوخراج عقیدت  پیش کیا گیا۔

تقریب کی میز بانی معروف شاعر خالد معین نے کی،خالد معین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات سے نوجوانوں میں اردو ادب کا معیار بڑھے گا۔ممتاز شاعر عباس ممتاز سمیت صحافی برادری نے شرکت کرکے تمام شعرا کو داد پیش کی،شرکا کا کہنا تھا کہ  اس طرح کے ایونٹس کے انعقادسےنئی نسل کوبھی مواقع میسرہوتے ہیں۔