سیہون حادثے میں ایک ہی گھر کے 7 افراد جاں بحق، 7بیٹیوں کے بعد پیداہونیوالا بیٹا بھی شامل

Nov 18, 2022 | 00:35:AM
سیہون حادثے، ایک ہی خاندان، 7افراد شامل،
کیپشن: سیہون حادثے میں ایک ہی گھر کے 7افراد کی موت پر اہل علاقہ افسردہ کھڑے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین منگی)سیہون حادثے میں جاں بحق افراد میں ہی ایک خاندان کے 7 افراد شامل ہیں،جن میں چار بہنیں ، ایک بھائی اور والد ، والدہ شامل ہیں جبکہ زندہ بچ جانے والی دو بہنیں شدید زخمی ہیں۔بدقسمت خاندان7 بیٹیوں کے بھائی بیٹے کی پیدائش کی خوشی زیارت کیلئے سیہون شریف جا رہاتھا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کے شاہنواز پہلپوٹو کے گھر میں7 بیٹیوں کے بعد بیٹا پیدا ہوا تھا ،اسی بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں شاھنواز پہلپوٹو اپنی فیملی اور رشتہ داروں کے ہمراہ زیارت کےلئے سیہون شریف جا رہے تھے ،حادثے میں شاھنواز پہلپوٹو کے پیدا ہونے والے بیٹے اور4 بیٹیوں سمیت22 افراد اجل کا شکار بن گئے ۔
بدنصیب فیملی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی ،خیرپور کے داﺅد گوٹھ میں ہر طرف قیامت کے مناظر ہیں ، لوگ انتہائی افسردگی کاشکار ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیہون میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،20 افراد جاں بحق