ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ۔۔گورنر اسٹیٹ بینک کا نوٹس۔۔بینکوں کے صدور کی سرزنش

Nov 18, 2021 | 22:06:PM
اسٹیٹ، بینک ، پاکستان
کیپشن: اسٹیٹ بینک آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ اسٹیٹ بینک نے نوٹس لے لیا ،گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے پر بینکوں کے صدور کی سرزنش۔
بینکنگ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے میں نجی بینکوں کا عملہ ملوث ہیں۔اسٹیٹ بینک کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بینکوں کا عملہ ڈالر کی قدر کے اتار چڑھاؤ میں شامل رہا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا۔بینکنگ ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے پر بینکوں کے صدور کی سرزنش کی ہے،مخصوص بینکوں کا عملہ امپورٹرز اور صارفین کو ایڈوانس ڈالر خریدنے کی ترغیب دیتا رہا، ڈالر کی غیر فطری خرید و فروخت سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا ، گزشتہ ہفتے ڈالر ملک تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے73  پیسے تک پہنچا،گورنر اسٹیٹ نے بینکوں کے صدور کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے، تمام بینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کے ساتھ  انکی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے،بینکوں کے ایسے ملازمین جن پر شک ہے،ان کے کمپیوٹر اور فون ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے۔ ذرائع کےمطابق بینکوں کو سخت ہدایات جاری ہونے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام آنے کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی