کل طویل ترین چاند گرہن۔۔۔

Nov 18, 2021 | 09:34:AM
کل جزوی چاند گرہن
کیپشن: چاند گرہن،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کل یعنی جمعہ کو  ہوگا، چاند کو جزوی گرہن لگے گا جبکہ چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا اور یورپ کے بیشتر ممالک، شمالی اور مغربی افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکا اور آسٹریلیا میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔

واضح رہے کہ چاند کو جزوی گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر لگےگا جبکہ چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر  ہوگا۔