سہلٹ ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کو فتح کیلئے 437 رنز کا ہدف

May 18, 2026 | 18:01:PM
سہلٹ ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کو فتح کیلئے 437 رنز کا ہدف
کیپشن: سہلٹ ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کو فتح کیلئے 437 رنز کا ہدف
سورس: Cricinfo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )سلہٹ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کر دیا، تاہم دونوں اوپنرز بغیر کسی رن کے کریز پر موجود ہیں۔

بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر پاکستان کو مشکل ہدف دیا۔ پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری کے باعث میزبان ٹیم نے مجموعی طور پر 437 رنز کی سبقت حاصل کی۔

بنگلادیش کی جانب سے مشفیق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز اسکور کیے، جبکہ لٹن داس 69 اور محمود الحسن جوئے 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، تیسرے دن کے آغاز پر بنگلادیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز سے کھیل دوبارہ شروع کیا۔ کپتان نجم الحسن شانتو صرف 15 رنز بنا کر 115 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے اہم شراکت قائم کی، تاہم ٹیم کی پانچویں وکٹ 238 رنز پر گری جب لٹن داس 69 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد مہدی حسن میراز 19 رنز بنا کر 272 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

تیج الاسلام 22، تسکین احمد 6 اور شرف الاسلام 12 رنز بنا سکے، جبکہ آخری وکٹ 390 رنز پر گری جب مشفیق الرحیم 137 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ساجد خان نے 3، حسن علی نے 2 جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی، اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے باعث بنگلادیش کو 46 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

یاد رہے کہ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے، جہاں لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :’’ سائیکو‘‘ کا ٹریلر جاری، بڑی عید پر ریلیز ہوگی