سلہٹ ٹیسٹ :بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 437 رنز کا ٹارگٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کےلئے 437 رنز کا ٹارگٹ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 390 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کر تے ہوئے 137 رنز کی اننگز کھیلی،قومی ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 اور ساجد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
تیسرے دن کے آغاز پر کپتان نجم الحسین شنٹو 13 رنز کے ساتھ موجود تھے مگر یہ صرف 2 رنز کا اضافہ کرکے خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔
کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم 39 اور وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس 48 رنز کے ساتھ موجود تھے جس کے بعد لٹن داس 69 رنز بنا کر حسن علی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
مہدی حسن میراز 19 رنز بنا کر 272 کے مجموعی اسکور پر خرم شہزاد کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ وکٹ پر اس وقت مشفیق الرحیم 90 اور تیج الاسلام 8 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اب تک خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے جبکہ محمد عباس اور حسن علی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز کے جواب میں 232 رنز ہی بنا سکی اور 46 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔