سموگ تدارک ، واسا کے تعمیراتی کاموں کے متعلق کیس کی سماعت 23 مئی کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائی کورٹ میں سموگ تدارک اورواسا کے تعمیراتی کاموں کے متعلق کیس کی سماعت 23 مئی کو ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم کیس کی سماعت کریں گے، واسا کے ٹھیکے داروں کو 50 لاکھ جرمانہ کرنے کے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز واسا کے ٹھیکے داروں کو کیے گئے جرمانہ کی رپورٹ پیش کریں گے،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز پیش ہوں گے، سیکرٹری ماحولیاتی کمیشن فرحان سعید شیخ ، سرکاری وکیل و دیگر محکموں کے نمائندے پیش ہوں گے۔