موسیقی کےکون سےسُروں سےسردرد،بلڈپریشرکاعلاج ممکن ہوگیا؟

May 18, 2025 | 14:10:PM
موسیقی کےکون سےسُروں سےسردرد،بلڈپریشرکاعلاج ممکن ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سجاد اظہر پیرزادہ) انسانی جسم اور ذہن پر ایک بڑا تجربہ ہوا ہے، اسے آپ کامیاب تجربہ بھی کہہ سکتے ہیں، اور وہ یہ ہے کہ ایک پاکستانی میوزیشن نے بغیر دوائی کے بلڈپریشراورسردردکاعلاج ممکن بنالیاہے، یہ علاج تو صدیوں سے ہی دستیاب ہے لیکن موسیقار ظہیر حسین رضوی باقاعدگی کیساتھ مریضوں کو موسیقی کے سُروں سے تندرست کررہے ہیں۔

24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے موسیقار ظہیر حسین رضوی نے کہا کہ اگر موسیقی کو خاص طرز سے سنا جائے تو یہ کئی بیماریاں ٹھیک کرسکتی ہے،اوران میں بڑی بیماریاں ہیں بلڈپریشر،سردراوردماغی امراض کی، اس انٹرویو کو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں، اس کا لنک شیئر کردیا گیا ہے۔

جب موسیقار سے یہ سوال کیا گیا کہ موسیقی پر الزام ہے کہ یہ تو حرام ہوتی ہے،اور بھلا کسی حرام چیز سے کوئی بیماری کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے؟ اس سوال کا جواب بھی آپ انٹرویو میں جان سکتے ہیں۔ اس انٹرویو میں آپ ان سوالات کے جوابات بھی پاسکتے ہیں کہ کیا موسیقی مزاج کو بھی کنٹرول کرسکتی ہے؟ ایک شخص جس کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے؟کیا اس کا بھی علاج ہے؟ کون سے راگ سے کون سا مرض ٹھیک ہوسکتا ہے؟ 

سب سے زیادہ دلچسپ بات اس انٹرویو میں یہ ہے کہ سردرداور بلڈپریشر میں مبتلا افراد بغیر دوائی کے محض موسیقی کے مختلف سُروں،تال سے ٹھیک ہوسکتے ہیں، اور اس کے لیے انہیں کسی خاص ریاضت کی ضرورت بھی نہیں، بس کچھ خاص طریقوں پر عمل کرنا ضروری ہے، یہ طریقے کیا ہیں؟ اس بارے میں بھی آپ 24 ڈیجیٹل یوٹیوب چینل پر تفصیل کیساتھ جان سکتے ہیں۔